ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کنڈیشنز میں بدترین ٹیم کہنے کے بیان کی تردید کردی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب بیان جھوٹا اور من گھرٹ ہے۔
گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف زبردست کرکٹ کھیلی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم ایک یا دو ٹیسٹ جیتنے کے قریب آگئی تھی۔
سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی پاکستان کو آسٹریلین کنڈیشنز کی بدترین ٹیم نہیں کہا۔
