جاپان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، تمام افراد محفوظ

جاپان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، تمام افراد محفوظ
تصویر سوشل میڈیا۔

جاپان میں ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر موجود کوسٹ گاڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے کا نیچے کا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

طیارے میں سوار مسافروں سمیت تمام 379 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے تمام رن ویز پروازوں کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔

Scroll to Top