عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے بعد بپاشا باسو کی بیٹی بھی منظر عام پر

عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے بعد بپاشا باسو کی بیٹی بھی منظر عام پر
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکے بعد اب اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور نے بھی اپنی اکلوتی بیٹی دیوی باسو گروور کا چہرہ مداحوں کو دیکھا دیا۔

کرسمس کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ بپاشا باسو نے مختلف پوسٹس شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصور میں 12 نومبر 2022 کو پیدا ہونے والی ان کی بیٹی دیوی باسو گروور کا چہرہ غیر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹی دیوی کو کرسمس ٹری اور کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم اداکارہ نے بعدازاں ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں دیوی کو سرخ فراک میں کرسمس سینٹا کے انداز میں سائڈ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور 30 اپریل 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم ان کی بیٹی دیوی باسو گروور کی پیدائش شادی کے 6 برس بعد 12 نومبر 2022 کو ہوئی۔ بعدازاں دیوی باسو گروور کو عارضہ قلب لاحق ہونے کی تشخیص کی گئی۔

Scroll to Top