شہری کے قتل کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ و دیگر کی بریت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔ ملزم عزیر بلوچ اور شاہد کی بریت کیخلاف پراسیکیو ٹر جنرل سندھ نے اپیل دائر کی ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے شریک ملزم شاہد کو نوٹس جاری کردیا ۔ عزیر بلوچ اور شریک ملزمان کو ٹرائل کے بغیر بری کیاگیا بریت کالعدم قرار دیکر کیس ٹرائل کیلئے دوبارہ اے ٹٰ سی کو بھیجا جائے ، اے ٹی سی کو حکم دیا جائے کہ کیس کا ٹرائل سن کر فیصلہ کرے ۔