صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید اسموگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور کا فضائی معیار آج پھر سے انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے، لاہور کی فضا میں آلودگی 329 پرٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور میں اسموگ کے باعث شہریوں میں نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسموگ کے پیشِ نظر طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری اسموگ سے بچاؤ کے لیے گھر سے ماسک لگا کر باہر نکلیں۔
دوسری جانب آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے۔
کراچی کا فضائی معیار بھی مزید خراب ہو کر 222 پرٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گیا ہے۔
پنجاب میں شدید دھند کے باعث سکھر ملتان موٹروے 5 دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور سے رشکئی تک بھی موٹروے بند ہے۔


