اتر پردیش: 32 سال سے بال نہ کٹوانے والی بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی فرد کا ریکارڈ نام کرنے والی سمیتا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے اسٹائل سے متاثر تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ثقافت میں دیویوں کے روایتی طور پر بہت لمبے بال ہوتے تھے۔ بھارتی معاشرے میں بالوں کا کاٹا جانا بد شگون سمجھا جاتا ہے، اس لیے خواتین بالوں کو بڑھاتی ہیں۔سمیتا نے بتایا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Related Posts


Malikpur blast probe stalls as families await justice | The Express Tribune
September 16, 2026

Five Killed in Firing in Khuzdar’s Wadh Area, Police Officer Among Dead
September 16, 2026

City cops to wear body cams | The Express Tribune
September 16, 2026
