امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 60 پیسے کا ہوگیا گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے سترہ پیسے کا تھا ۔اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 421 پوائنٹص کے اضافے سے 60 ہزار 953 پر پہنچ چکا ہے ، گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس 60 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔