زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے خوشخبری سنا دی

زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے خوشخبری سنا دی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں ایک سال قبل مردہ بچے کی پیدائش کے بعد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں زارا نور عباس ہاتھ میں ڈونٹ پکڑے بہت خوش نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے موجود اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’راؤنڈ 2‘ اور اس کے ساتھ بچے اور فیملی والے ایموجیز کا استعمال کیا جس یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔

زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر شوبز کی معروف شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے اسد صدیقی نے یہ بتایا تھا کہ ان کا پہلا بچہ  پیدائش کے فوراً بعد انتقال کر گیا تھا جس کے بعد اہلیہ زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکار اسد صدیقی کی اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ شادی دسمبر 2017ء میں ہوئی تھی۔

Scroll to Top