غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلا جاری، کراچی سے مزید 105 افراد چمن روانہ

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلا جاری، کراچی سے مزید 105 افراد چمن روانہ
فائل فوٹو۔

غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ 

کراچی میں سلطان آباد میں ہولڈنگ کیمپ سے مزید 105 افراد کو چمن بارڈر روانہ کردیا گیا۔ 

حکام کے مطابق 105 افراد میں 21 خواتین، 55 بچے اور 29 مرد شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کراچی میں ہولڈنگ کیمپ سے روانہ کیے گئے غیرملکیوں کی تعداد 837 ہوگئی ہے۔ 

حکام کے مطابق ہولڈنگ کیمپ میں موجود مزید غیر ملکیوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top