پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی رپورٹ تیار

پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی رپورٹ تیار
فائل فوٹو

وزارت صحت نے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی رپورٹ تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق 5 شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے، رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے 2 اضلاع کے 4 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے۔

اس کے علاوہ چمن کے 2، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ کے ایک ایک سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو ہیں۔

Scroll to Top