ورلڈ کپ: بھارت کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: بھارت کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
فوٹو بشکریہ کرک انفو

ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ میچز کی طرح آج بھی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور انہوں نے 24 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

بھارت کی پہلی وکٹ 62 جبکہ دوسری وکٹ 10.3 اوورز میں 93 رنز پر گری۔

روہت شرما اور شُبمن گِل کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور شریاس ایئر نے پارٹنرشپ قائم کی اور اس دوران دونوں بیٹرز نے نصف سنچری مکمل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے 6 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Scroll to Top