ہالی ووڈ اداکارہ اسکا رلیٹ جوہانسن نے مصنوعی ذہانت ایپلی کیشن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ایپلی کیشن نے اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کے چہرے اور آواز کو اشتہار میں استعمال کیاتھا۔38 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ اسکا رلیٹ جوہانسن کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کمپنی کی ترجمان نہیں ہیں اور انٹر نیٹ پر اشتہار دیکھنے کے بعد قانونی کارروائیاں کی گئیں۔اس اشتہار کی ویڈیو اسکارلیٹ جوہانسن کی ٹیم نے پچھلے ہفتے دیکھی تھی جس کے بعد اسے انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔معاملے پر اداکارہ کے وکیل نے کہا ہے کہ ہم ایسی چیزوں کو معمولی نہیں سمجھتے اور قانون کے مطابق اس پر ایکشن لیں گے ۔
اسکارلیٹ جوہانسن کی اے آئی ایپ کیخلاف قانونی کارروائی

Related Posts


DSCP Smart Fulfillment Reports Peak Fees Ignore 3PL Warehouse Zones
September 16, 2026


DmFirst Introduces a Simple and Mobile-Friendly Digital Platform
September 16, 2026