بنگلادیش کیخلاف میچ، پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

بنگلادیش کیخلاف میچ، پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، اس میچ کیلئے پاکستان الیون میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکتا کے ایڈین گارڈن میں ہونے والے میچ میں فخر زمان کی واپسی ہوگی، فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار تھے، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، امام نے ورلڈ کپ کے چھ میچز میں 27.00 کی اوسط سے 162 رنز بنائے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو میدان میں اتارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، نواز اب تک 5 میچز میں صرف 81 رنز بناسکے اور صرف دو وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔ اگر سلمان علی آغا میدان میں اتریں تو یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا۔ 

نائب کپتان شاداب خان، جو پچھلے میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام کرسکتے ہیں، ٹیم مینجمنٹ ان کو رواں ہفتے مکمل ریسٹ کرانے پر غور کررہی ہے، ان کی جگہ اسامہ میر فائنل الیون کا حصہ ہوسکے ہیں۔ 

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اسامہ میر نے بطور کنکشن ریپلیسمنٹ شاداب کی جگہ لی تھی۔

Scroll to Top