نسلہ ٹاور کیس: منظور کاکا کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

نسلہ ٹاور کیس: منظور کاکا کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر


غیر قانونی اضافی زمین دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں نامزد سابق ڈائریکٹر جنرل  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) منظور قادر کاکا و دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین دینے سے متعلق کیس کی سماعت مقدمے میں نامزد سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا و دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

 عدالت نے کہا کہ اب ملزمان پر 7 نومبر کو ترمیمی فرد جرم عائد کی جائے گی ملزم منظور قادر کاکا اور خیر محمد ڈاہری نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔

Scroll to Top