گینگ وار سرغنہ ریاست عرف حاجی کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ملزم پہلے بھی پولیس مقابلے، قتل، اقدام قتل جیسے 24 سنگین مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم گینگ وار سرگرمیوں سمیت منشیات فروشی اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔




