پریانکا اور صوفی نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا

پریانکا اور صوفی نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا


صوفی ٹرنر اور پریانکار چوپڑا نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔

نک جونس کے بڑے بھائی جو جونس کی اہلیہ صوفی ٹرنر نے اپنی دیورانی پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر ان فالو کیا تو جواب میں پریانکا نے بھی صوفی کو ان فالو کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے مہینے صوفی نے جو جونس سے طلاق کیلئے کہا ہے۔

جو جونس اور صوفی ٹرنر کی طلاق پورے خاندان پر حاوی ہو رہی ہے یہاں تک کے دیورانی اور جیٹھانی نے بھی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا ہے۔

چار سالہ شادی کے بعد صوفی اور جو نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں میں طے ہوا ہے کہ ان کی دو بیٹیاں کچھ کچھ مدت کیلئے دونوں کے پاس رہا کریں گی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے سسرالی خاندان کی اس طلاق پر کوئی بات نہیں کی ہے۔

Scroll to Top