سنجے گپتا نے موت سے 10 دن پہلے آخری پوسٹ کیا شیئر کی تھی؟

سنجے گپتا نے موت سے 10 دن پہلے آخری پوسٹ کیا شیئر کی تھی؟

بھارتی فلم ساز سنجے گپتا اپنی موت سے 10 دن پہلے بیٹی کے ساتھ لیگو سیٹ بنا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 59 سالہ سنجے گپتا ہفتے کے روز اپنے گھر کے واش روم میں گر کر جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

اُن کی موت کی حتمی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا گیا ہے، فلم ساز کی اچانک موت نے انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔

سنجے گپتا نے اپنے فلمی کیرئیر میں ’کانٹے‘، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا، زندہ، جذبہ اور قابل جیسی کامیابی فلمیں بنائیں۔

فلم ساز اپنے انتقال سے محض 10 دن قبل اپنی بیٹی کے ساتھ لیگوسیٹ بنارہے تھے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں درج ہے کہ ’میرے ڈائننگ ٹیبل پر اب تک کا سب سے بڑا لیگو سیٹ تیار ہو رہا ہے، جو بے حد زبردست ہے‘۔

سنجے گپتا کی اس تصویر کو ان کی ذاتی زندگی کا عکس قرار دیا جارہا ہے، انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور 2بچے چھوڑے ہیں۔

انتقال سے محض 10 دن قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ لیگو (Lego) سیٹ بناتے ہوئے ایک آخری تصویر شیئر کی تھی جو ان کی ذاتی زندگی کی عکاس تھی۔ ان کے پس ماندگان میں اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔

Scroll to Top