پاکستان نے تین ملکی سیریز جیت لی، فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے تین ملکی سیریز جیت لی، فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔ فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار جبکہ عرفات منہاس پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کےلیے 326 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جو میزبان ٹیم نے 48 اعشاریہ 2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127رنز کی شاندار باری کھیلی اور میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

انہوں نے تیسری وکٹ پر سعد بیگ کے ہمراہ 149 رنز کی شراکت قائم کی، سعد بیگ 75 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

فخر زمان نے چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغاکے ساتھ مل کر 57 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، وہ 220 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے۔

سلمان علی آغا تھوڑی دیر بعد ہی 17 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس مشکل مرحلے پر عرفات منہاس اور حسن نواز نے 94 رنز کی شراکت قائم کی میچ فتح کے قریب کردیا۔

عرفات منہاس 31 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے تو اُن کے پیچھے آنے والے فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

Scroll to Top