بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے

بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے
تصویر سوشل میڈیا۔

تامل گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، ان کے ساتھی موسیقار دیوا بھی چند روز قبل چل بسے تھے۔ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے نے ان کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ کرشناراج راماسامی جمعرات کو چنئی میں چل بسے۔ تامل فلمی موسیقی کے مداحوں کے لیے یہ ہفتہ افسوس ناک ثابت ہوا کیونکہ معروف موسیقار دیوا 17 اکتوبر اور دیوا کے بھتیجے اداکار کارتھک سبیش 20 اکتوبر کو چل بسے تھے۔ کرشناراج اور دیوا نے ایک ساتھ کئی یادگار گیت تخلیق کیے۔

گلوکارہ انورادھا سری رام نے چنئی میں کرشناراج کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ جبکہ اداکار سرتھ کمار نے کرشناراج کے ساتھ گزرے دنوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کرشناراج نے 300 سے زائد گیت ریکارڈ کرائے۔

کرشناراج نے موسیقی کے شعبے میں قدم رکھنے سے پہلے بطور ویور کام کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے موسیقی سیکھی اور مختلف ساز بجانا سیکھے۔ فلمی دنیا میں بڑا موقع ملنے کی تلاش کے دوران وہ موسیقی کے گروپوں کے ساتھ گاتے رہے۔

1990 کی دہائی میں انہیں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے بعد کرشناراج اور دیوا کی جوڑی نے 2000 کی دہائی تک کئی مقبول گیت پیش کیے۔ 

1997 کی فلم پورکالم کا گیت تھنجاوورو مانو ایڈتھو آج بھی یادگار سمجھا جاتا ہے۔ یہ گیت سنگاپور کے سابق صدر ایس آر ناتھن کی آخری خواہشات میں سے ایک پوری کرنے کے لیے ان کی آخری رسومات کے موقع پر بھی پیش کیا گیا تھا۔

دریں اثنا گلوکارہ چنمئی، سجاتھا موہن، انورادھا سری رام اور دیگر فنکاروں نے  کرشناراج کی موت افسوس کا اظہار کیا۔ 

Scroll to Top