دبئی میں جعلی ڈرائیونگ لائنسس بنانے والا نیٹ ورک بےنقاب، 8 افراد گرفتار

دبئی میں جعلی ڈرائیونگ لائنسس بنانے والا نیٹ ورک بےنقاب، 8 افراد گرفتار
فوٹو: فائل

دبئی پولیس کے اکنامک کرائمز ڈپارٹمنٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کی تبادلے سے متعلق قانونی سہولتوں کا غلط فائدہ اٹھانے والے ایک منظم گروہ کو بےنقاب کر دیا۔

ملزمان ٹرانزیکشن پروسیسنگ کمپنیوں کے دفاتر کو استعمال کرتے ہوئے لائنسنس بنوانے کے خواہشمندوں سے رابطہ کرتے تھے اور انہیں ایک پڑوسی ملک سے ڈرائیونگ سیکھنے یا ٹیسٹ دیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دینے کا جھانسہ دیتے تھے، تاکہ اسے دبئی کی ‘آر ٹی اے’ سے یو اے ای لائسنس میں تبدیل کروایا جا سکے۔

یہ گینگ فی لائسنس 10 ہزار اماراتی درہم وصول کرتا تھا اور ایسے معتبر ممالک کے لائسنس ہولڈرز کو نشانہ بناتا تھا جو بغیر اضافی ٹیسٹ کے اماراتی لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایسی غیر قانونی خدمات حاصل کرنے اور رقم ادا کر کے جعلی لائسنس بنوانے ولے بھی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آئیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ سیکھے اور ٹیسٹ پاس کیے سڑک پر گاڑی چلانا صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں بلکہ عام شہریوں، پیدل چلنے والوں اور دیگر ڈرائیورز کی زندگیوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

Scroll to Top