سینئر اداکار رضا مراد کی عمران خان پر تنقید

سینئر اداکار رضا مراد کی عمران خان پر تنقید

بالی ووڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو بھارت کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے اس معاملے پر انتظامیہ کے اقدامات کا دفاع بھی کیا اور نشاندہی کی کہ اداکار کو حکم کا جواب دینے کے لیے وقت دیا گیا ہے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان امریکی شہری بن چکے ہیں، وہ یہاں ایک اداکار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار کو پورے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے یا انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔

عمران خان کے متوقع قانونی چیلنج کے بعد اب یہ تنازعہ بمبئی ہائی کورٹ کے سامنے آئے گا، جہاں فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے حکم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کو گزشتہ ہفتے ممبئی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج میں شامل ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Scroll to Top