لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، پی ٹی آئی دھرنا مؤخر کردے حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی۔
اپنے حلقے کے دورے کے دوران میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے، پی ٹی آئی کو فی الحال دھرنا مؤخر کردینا چاہیے، حکومت مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی، پی ٹی آئی مطالبات کیلئے واضح مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کرے۔
سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ملک میں تقسیم کا سبب نہیں بننا چاہیے، دہشت گردی سے شہری متاثر ہیں، موجودہ حالات میں اتحاد ضروری ہے، بلدیاتی نمائندوں کو صرف عہدے نہیں مکمل اختیارات بھی دینا ہوں گے، میئر، ناظم اور کونسلرز کو اپنے علاقوں میں کام کا اختیار ہو۔انہوں ںے کہا کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، صوبوں کی تقسیم سے پہلے ایسی پارلیمنٹ ضروری ہے جس پر سوال نہ اٹھے۔




