یمن کے علاقے المخا میں حوثی ملیشیا اور یمنی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سرکاری فوج نے تعز، مارب اور الحدیدہ پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی۔
یمنی فوج نے دعویٰ کیا کہ حوثی ملیشیا پر آج حملوں میں 5 جنگجو ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ ،یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرونز سے الجوف کے علاقے میں حوثیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا۔
یمنی فوج نے دعویٰ کیا کہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 756 حملے کیے۔
یمنی فوج کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 2 ہزار 316 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کیا۔




