خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، چین

خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، چین
تصویر سوشل میڈیا۔

چین نے امریکا کےخلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کی مخالفت کی ہے اور امریکا سے خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرنے پر زور دیا ہے اور کہا خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں۔

بیجنگ سے  ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین خلا کے پرامن استعمال اور اسے محفوظ رکھنے کا حامی ہے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ، اسے ہتھیاروں سے لیس کرنے اور اسے جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا امریکہ خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھے۔

امریکی فضائیہ کے سیکریٹری ٹوری مینک نےپہلی بار باضابطہ طور پر دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کے لیے مدار میں ہتھیار کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

Scroll to Top