ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران عسکری و سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ہم اس وقت امریکا اور صیہونیوں کی مسلط کردہ غیرمنصفانہ جنگ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس جنگ کے عسکری اور سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر اُبھرا ہے، لیکن ایرانی قوم امریکا، اسرائیلی غیرمنصفانہ جنگ کا بہادری اور باقار انداز سے مقابلہ کر رہی ہے۔
اس سے قبل ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مزاحمت کی میراث ایران کی نئی نسل میں منتقل ہو گئی ہے، ایران کی نئی نسل دنیا کی طاقت ور فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی۔
ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک ایران اپنے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گا۔ امریکا خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔




