ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، تباہ کن کارروائی سے قبل آخری موقع دیا ہے، ٹرمپ

ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، تباہ کن کارروائی سے قبل آخری موقع دیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور وہ تباہ کن کارروائی سے پہلے ایران کو آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کے کھلنے پر بات کر رہے ہیں، ایران کے پاس اچھے معاہدے پر دستخط کے لیے آخری موقع ہے۔

ادھر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی آبنائے ہُرمُز پر آج یا کل تک معاہدہ ہونے کا امکان  ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امریکی سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور بحران کو نارمل سطح پر لانے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب قطر نے تمام فریقوں کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے بات چیت ہونے اور جلد مثبت پیشرفت کا امکان ظاہر کیا۔

Scroll to Top