بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی اداکار آیوش شرما نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اپنا زیادہ تر وقت ممبئی کے قریب واقع پانویل فارم ہاؤس میں گزارتے ہیں۔
حال ہی میں سلمان خان کی ایک عوامی تقریب میں شرکت کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے خدشات سامنے آئے۔ تاہم سلمان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا تھا۔
دراصل سلمان خان ایک ایسی زندگی گزار رہے ہیں جس میں وہ عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور جہاں ہر وقت کیمرے ان کا پیچھا کرتے ہیں۔ لیکن جب بھی انہیں موقع ملتا ہے، وہ اس ہنگامے اور شور شرابے سے دور رہنے کے لیے اپنے پانویل فارم ہاؤس کا رخ کرتے ہیں۔
حال ہی میں سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ایک انٹرویو میں سلو بھائی کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان اپنا زیادہ تر وقت پانویل فارم ہاؤس میں گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کا ماحول اتنا پرسکون اور خوشگوار ہوتا ہے کہ آپ وہاں سے صرف اسی وقت واپس آتے ہیں جب بھائی خود اجازت دیتے ہیں۔
آیوش نے ایک انٹروٹو میں اپنے سسرال کے اندر چلنے والے ایک دلچسپ مذاق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا بھائی نے فارم ہاؤس پر بلایا ہے، تو سب کا ایک تکیہ کلام ہے، چلو فارم چلتے ہیں۔ لیکن وہاں صرف وہی جاتا ہے جسے بلاوا آتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اصل مزہ تو اس وقت شروع ہوتا ہے جب کوئی سلمان کی دعوت قبول کر لیتا ہے، اگرچہ مہمانوں کے پاس سلمان کے فارم ہاؤس جانے کا اختیار ہوتا ہے، لیکن وہاں سے واپس آنا بھائی کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔


