400 کلو چاندی چوری کیس میں مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سابق کلکٹر کسٹم کرم الہٰی بھی شامل ہے، کیس میں 2 کسٹم افسران عارف اور سمیع اللہ پہلے ہی گرفتار ہیں۔
کوئٹہ سے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے 214 کلو چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمد کیا گیا، محکمہ کسٹم میں اپریل میں 400 کلو چاندی کے سیسے سے تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق چاندی کی چوری اور اسمگلنگ کے کیس کی ایف آئی آر درج ہے۔
گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مزید گرفتاریاں متوقع ہے، کیس میں 2 انسپکٹرز اور دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔




