اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی اور توانائی کے بحران سے ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اٹلی حکومت ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ٹیکس میں کمی اور سبسڈی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ میلونی کے مطابق توانائی کی قیمتیں کم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ گھریلو صارفین اور کاروباری طبقے کو سہولت مل سکے۔
حال ہی میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی توانائی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث یورپ کو اپنے بجٹ اور توانائی پالیسیوں میں لچک پیدا کرنی چاہیے تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو سکے۔
میلونی نے زور دیا کہ ان کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا، روزگار بڑھانا اور عوام کو براہ راست ریلیف دینا ہے۔

