احسن خان کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

احسن خان کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کا طریقہ بھی بتا دیا۔

انہوں نے ذہنی باؤ کے لیے قرآنِ کریم کی ایک اہم سورت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے روحانی اثرات پر روشنی ڈالی ہے۔

حال ہی میں احسان خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی تجربات اور ذہنی صحت سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل اڈاری میں کام کرنے کے بعد ڈپریشن کا شکار رہا۔

ان کے مطابق قرآنِ پاک میں بھی ڈپریشن جیسے احساسات کا ذکر موجود ہے اور اس سے نکلنے کا راستہ بھی بتایا گیا ہے۔

احسن خان نے بتایا کہ سورۃ الضحیٰ میں انسان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام موجود ہے، یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کبھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتے، حتیٰ کہ مشکل اور تنہائی کے وقت میں بھی نہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسلام میں دوسروں کی مدد کرنے کو بھی ذہنی سکون کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے، جب آپ کسی کے لیے اچھا کرتے ہیں تو آپ خود بھی بہتر محسوس کرتے ہیں۔

احسن خان کے مطابق قرآنِ کریم ناصرف ڈپریشن جیسے مسائل کو تسلیم کرتا ہے بلکہ ان کا حل بھی فراہم کرتا ہے اور سورۃ الضحیٰ کی تلاوت انسان کے لیے سکون اور امید کا باعث بن سکتی ہے۔

Scroll to Top