’ہمارا بھائی جیل اور مشکل میں ہے، آپ اسپیکر کے ساتھ کیک کاٹتے ہیں‘

’ہمارا بھائی جیل اور مشکل میں ہے، آپ اسپیکر کے ساتھ کیک کاٹتے ہیں‘

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان نے پارٹی رہنما شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی سرزنش کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دونوں بہنوں نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ایسے ممبران کو شرم آنی چاہیے، جو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملے۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ میرا بھائی اور بانی چیئرمین جیل اور مشکل میں ہے اور آپ لوگ اسپیکر سے ملتے اور کیک کاٹتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا گیا کہ عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل نے نوجوان پارلیمنٹرینز کو اسپیکر کے پاس بھیجا، ہمارا بھائی مشکل میں ایک مقصد کے لیے ہے لیکن آپ کچھ نہیں کر رہے۔

اس پر شاہد خٹک نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں، ہم بانی چیئرمین کےلیے جان تک دے دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی بہنیں شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی وضاحت سے مطمئن نہی ہوئیں، لیکن پارٹی رہنما اُن کے روبرو اپنی کارکردگی اور وضاحت پیش کرتے رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز ہیں، ہزاروں ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی سامنے نہیں آتا، اگر ہمارے بھائی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار آپ ممبران اسمبلی اورسینیٹ ہوں گے۔

Scroll to Top