پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 12 ویں میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی، اسلام آباد نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
راولپنڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رن اسکور کیے، کامران غلام نے 50 اور ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد کے فہیم اشرف، سلمان ارشد اور گلیسن نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیں۔


