کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے ہرادیا
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی نوجوان شامل حسین نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کی پی ایس ایل میں مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔ 

حسن نواز نے 53 رنز بنائے اور ٹام کرن 31 رنز کی اننگز کھیلی کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ 

کنگزمین کی جانب سے میریڈتھ نے تین جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں کنگزمین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔ عرفان خان نیازی 33، حسان خان 31 اور کپتان مارنس لبوشین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد 3 وکٹیں لے کر کامیاب بولر ٹھہرے، احمد دانیال نے دو جبکہ الزاری جوزف، عثمان طارق اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شامل حسین کو زبردست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Scroll to Top