آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 254 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دفاعی چیمپئن اور ہوم ٹیم بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے۔
اوپنر سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، شوم دوبے نے 43، ایشان کشن نے 39، ہاردیک پانڈیا نے 27، تلک ورما نے 21 اور سوریا کمار یادیو نے 11 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے تمام بولرز ہی مہنگے ثابت ہوئے، البتہ عادل رشید اور ول جیکس دو، دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو مودی اسٹیڈیم احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔




