رشمیکا مندانا شادی پر جذباتی ہوگئیں، تصاویر وائرل

رشمیکا مندانا شادی پر جذباتی ہوگئیں، تصاویر وائرل
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے تقریباً 8 سال پر محیط اپنی محبت کی داستان کو شادی کے بندھن میں بدل دیا ہے۔

رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئیں۔

وائرل میں سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رشمیکا مندانا اپنی زندگی کے اہم اور خوشی کے موقع پر جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

ان تصاویر پر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اداکارہ کی  خوشی اور غیر مشروط محبت کی عکاسی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے 26 فروری کی صبح ادے پور میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور چند فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

Scroll to Top