رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مختلف مساجد اور دیگر مقامات پر نماز تراویح ادا کی گئی۔
ملک کے مختلف حصوں سے شہادتوں کی وصولی کے بعد یہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر اُمتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، جبکہ سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔



