اجازت اور علم میں لائے بغیر ادت نارائن نے میرا رحم نکلوا دیا تھا، پہلی بیوی کی پولیس کو درخواست

اجازت اور علم میں لائے بغیر ادت نارائن نے میرا رحم نکلوا دیا تھا، پہلی بیوی کی پولیس کو درخواست
تصویر سوشل میڈیا۔

سینئر بھارتی گلوکار ادت نارائن کو سال بھر پرانے مقدمے میں نئے الزامات کا سامنا رہا ہے، جس میں ان کی پہلی بیوی نے دعویٰ کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ادت نارائن نے انکا رحم نکلوا دیا تھا۔ یہ معاملہ ایک سال قبل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ ادت نارائن اپنی پہلی بیوی رنجنا جھا کی جانب سے دائر کردہ نان و نفقہ کا بدستور سامنا کر رہے ہیں۔

ماضی میں کئی یاد گار گیت گانے والے 71 سالہ ادت نارائن کی پہلی بیوی رنجنا نارائن جھا نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے اور کہا ادت نارائن، ان کے دو بھائیوں اور ان کی دوسری بیوی دیپا نارائن نے ان کے خلاف ایک مجرمانہ سازش کی اور ان کی رضامندی کے بغیر ان کا رحم (بچہ دانی) نکلوا دیا۔

رنجنا کی شکایت 10 فروری کو بہار کے ضلع سپول کے خواتین پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق رنجنا کا کہنا ہے کہ انہیں اس سرجری کے بارے میں کئی سال بعد ایک طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا۔

رنجنا نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کی اور ادت نارائن کی شادی 7 دسمبر 1984 کو ہوئی تھی۔ ادیت 1985 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ممبئی منتقل ہو گئے۔ 

رنجنا نے دعویٰ کیا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ادیت نے ایک اور خاتون دیپا سے شادی کر لی ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب بھی انہوں نے اس بارے میں شوہر سے پوچھا تو وہ انہیں گمراہ کرتے رہے۔

انھوں نے کہا 1996 میں انہیں علاج کے بہانے دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کی اجازت اور علم میں لائے بغیر ان کا رحم نکال دیا گیا۔ اس موقع پر ادت کے بھائی سنجے کمار اور للت نارائن اور دوسری بیوی دیپا بھی وہاں موجود تھیں۔

Scroll to Top