امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس پر پابندی عائد

امارات کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کے اسکولز میں سافٹ ڈرنکس، چاکلیٹ اور آلو کے چپس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ 

دبئی سے محکمہ تعلیم کے مطابق اماراتی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ بچوں کو صحت مند ناشتہ کرائیں۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق الرجی کرنے والے نٹس، مصنوعی رنگ اور زیادہ شوگر والے کھانوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول انتظامیہ کو طلبہ کے لنچ باکسز کی بھی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اماراتی محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ کوتازہ پھل، کم چکنائی والے دودھ، دہی اور ہلکی بیکڈ یا روسٹڈ غذائیں دیں۔

Scroll to Top