عمران خان کی صحت ٹھیک ،کپتان سے جیل میں 3گھنٹے ملاقات کے

عمران خان کی صحت ٹھیک ،کپتان سے جیل میں 3گھنٹے ملاقات کے

توشہ خانہ  فوجداری کیس میں  سپریم کورٹ کی جانب  سے فرینڈ  آف دی کورٹ  بیرسٹر سلمان صفدر  نے  اڈیالہ  جیل میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان  سے ملاقات کی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور  ان کے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو  میں  بیرسٹر سلمان صفدرکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی تک  پوری  رسائی دی گئی ہے۔بیرسٹرسلمان صفدر کا کہنا تھا کہ  رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک کچھ نہیں کہوں گا، دیکھ لیں میں 3گھنٹے بعد باہر آیا ہوں۔اس سے قبل عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت دی۔

Scroll to Top