آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی

آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی
بنگلا دیش کے حوالے سے معاملہ چل رہا ہے، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، محسن نقوی – فوٹو: اسکرین گریب/پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ چیزیں ابھی چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کی جائے گی۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے حوالے سے معاملہ چل رہا ہے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، میں بھی انتظار کر رہا ہوں، ان کی طرف سے اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ بہت سارے ملک ہیں، بہت ہائی لیول پر رابطہ کیا گیا ہے، بہت سے دوست ممالک نے رابطہ کیا، ہم نے اپنا نکتہ نظر بتایا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ دھمکیاں مل رہی ہیں کہ پاکستان پر پابندی لگے گی یا بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ نہ میں دھمکیوں سے ڈرتا ہوں نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتہ ہی ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔

Scroll to Top