ایران کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ

ایران کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری (فائل فوٹو)۔

قطر نے کہا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں۔ قطر پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔  

دوحہ سے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر اور تمام علاقائی فریقین کی جانب سے کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور خطے میں اعلیٰ ترین سطح پر رابطے ہو رہے ہیں۔ 

ایک بیان میں قطری ترجمان نے کہا کہ خطے کے تحفظ کے لیے قطر اپنے تمام پڑوسیوں اور دوست ممالک کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔  

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکیہ، مصر، عمان، سعودی عرب اور دیگر علاقائی ممالک بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے سب مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

Scroll to Top