بھارت میں جان لیوا نیپاہ وائرس پھیلنے لگا، پھیلاؤ روکنے کیلئے کئی ممالک میں اقدامات

بھارت میں جان لیوا نیپاہ وائرس پھیلنے لگا، پھیلاؤ روکنے کیلئے کئی ممالک میں اقدامات
 

–تصویر سوشل میڈیا

بھارت میں جان لیوا نیپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تھائی لینڈ، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال نے اقدامات کیے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال کی سرحدوں اور ايئر پورٹس پر اسکرینگ کی جارہی ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے نیپاہ وائرس سے جان جانے کا خدشہ 40 سے 70 فیصد تک ہوتا ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپاہ وائرس سے بچاؤ کےلیے ابھی تک کوئی ویکسین نہیں بنی ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مغربی بنگال میں 2 ہیلتھ ورکرز میں نیپاہ وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

بھارتی وزارت صحت کے مطابق دونوں متاثرہ افراد سے تعلق میں آنے والے تمام 196 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ 

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیپاہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سے متعلق غلط اور گمراہ کُن اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top