معروف اسپورٹس فوٹوگرافر 27 برس کی عمر میں چل بسیں

معروف اسپورٹس فوٹوگرافر 27 برس کی عمر میں چل بسیں
فائل فوٹو

رومانیہ کی نوجوان اور مقبول اسپورٹس فوٹوگرافر اور فٹبال شائق مالینا ماریا گولر 27 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالینا ماریا گولر کرائے کے ایک اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے گرنے کے باعث جان سے گئیں، تاہم ان کی موت کی اصل وجہ اور حالات سے متعلق تاحال کسی مستند ذریعے نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مالینا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ عرصے میں ذاتی مشکلات سے گزر رہی تھیں، جس میں ان کے والد کی شدید علالت اور خود ان کی کینسر کے ساتھ جدوجہد بھی شامل تھی۔

 ان کی موت کی تصدیق فٹبال کلب ایف سی بیہور اورادیہ کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی۔

کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف سی بیہور اورادیہ کلب مالینا ماریا گولر کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مالینا 2023 اور 2024 کے سیزن میں کلب کے ساتھ وابستہ رہیں، مالینا نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے اس تاریخی سفر کے لمحات اور جذبات کو خوبصورتی سے محفوظ کیا۔

Scroll to Top