24 نومبر کا احتجاج، بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں

24 نومبر کا احتجاج، بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں

24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کے لیے بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی۔

بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جہدوجہد تیز کی جائے۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں بانیٔ تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آ رہیں مگر وہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی۔

بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کیا کیا ہدایات ہیں، انہوں نے پشاور سے ملک بھر کی تنظیم کو احکامات بھی جاری کیے تھے۔

Scroll to Top