نیب کے راولپنڈی آفس میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر سے 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کیس میں تفتیش کی گئی ہے ۔ثانیہ نشتر نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئیں جہاں ان سے 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کیس میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تفتیش کی گئی ۔ثانیہ نشتر سے بطور رکن سابق وفاقی کابینہ 190 ملین پاﺅنڈ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ، پوچھ گچھ کے بعد سینیٹر ثانیہ نشتر کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ثانیہ نشتر کو 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں طلب کیاگیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر ملک امین اسلم نیب کے راولپنڈی آفس میں تاحال موجود ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے ۔
