190 ملین پانڈز کیس: عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا

190 ملین پانڈز کیس: عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا

راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 سال کی سزا سنادی۔عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا۔
عمران خان کو کمرہ عدالت میں لایا گیا جب کہ بشری بی بی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب خان اور سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ج بکہ بشری بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
جج نے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہو گی جبکہ بشری بی بی اگر جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گی۔عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا جبکہ جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشری بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا اور فیصلہ سنانے کے بعد جج ناصر جاوید رانا عدالت سے روانہ ہو گئے۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اباہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کیے گئے ہیں، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ یونیورسٹی سے جڑے 190 ملین پانڈ کے ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی، اس دوران کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔

Scroll to Top