148 دن میں ساڑھے 53 لاکھ مریضوں کا انکی دہلیز پر علاج کیا گیا: مریم نواز

148 دن میں ساڑھے 53 لاکھ مریضوں کا انکی دہلیز پر علاج کیا گیا: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کلینک آن وہیل اور فیلڈ اسپتال پروجیکٹس کی روزانہ مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 37 اضلاع میں کلینک آن وہیل اور فیلڈ اسپتال نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے، 148 دن میں ساڑھے 53 لاکھ سے زائد مریضوں کا ان کی دہلیز پر علاج کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کلینک آن وہیل کی سروسز سے روزانہ اوسطاً 30 ہزار مریض مستفید ہو رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد نے فیلڈ اسپتال سے علاج کرایا۔

انہوں نے کہا کہ دیہات کے 1 لاکھ سے زائد افراد کو مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی، اچھا علاج، ادویات اور ٹیسٹ دیہات میں رہنے والوں کا حق ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اپنے سارے وسائل عوام پر ہی خرچ کرے گی، فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔

Scroll to Top