یو اے ای کی کئی ریاستوں میں بادل پھر برس پڑے

یو اے ای کی کئی ریاستوں میں بادل پھر برس پڑے

فوٹ اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان میں بادل پھر برس پڑے۔

موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی نالے بپھر گئے، دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی۔

دبئی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ کو بھیج دیا گیا۔

حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے، بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔

Scroll to Top