لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے ۔ رواں سال 9 مئی کو گلبر گ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر آئندہ سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد پر نو مئی کے رو ز عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام عائد ہے ۔گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیاتھا۔