ہمارا جاگیردارنہ مورثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وقت آگیا وڈیرا شاہی ختم کریں گے: خالد مقبول

ہمارا جاگیردارنہ مورثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وقت آگیا وڈیرا شاہی ختم کریں گے: خالد مقبول
فوٹو: فیس بک

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا جاگیردارنہ مورثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، وقت آگیا وڈیرا شاہی ختم کریں گے۔

ٹنڈو الہیار میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عوام ہی ہماری طاقت تھی عوام ہی ہماری طاقت ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہمارا جاگیردارنہ مورثی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اب وقت آگیا وڈیرا شاہی موروثی سیاست ختم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری آبادی کے لوگوں سے پاکستان چلتا ہے،حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ 

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ منظم ہو کر متحد ہو کر 80 سال سے رائج ظلم کے راج کو ختم کرنا ہے۔

Scroll to Top